ہُوائی میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ملاقات میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن یانگ جییچی نے یہ بات کہی کہ' وہ امریکہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر بغیر کسی تصادم کے تعلقات میں بہتری کے لئے راضی ہیں۔
یانگ جییچی نے کہاکہ 'چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کا دفاع کرتے ہوئے باہمی احترام اور مفید تعاون کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ بغیر کسی جدوجہد اور تصادم کے تعلقات میں بہتری کے لئے راضی ہے'۔
چین کے میڈیا کے مطابق دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کو پریشان کرنے والے مسائل کی حیثیت کے بارے میں مکمل طور پر واضح کیا اور تسلیم کیا کہ یہ میٹنگ مثبت رہی۔
قابل ذکر ہے کہ'صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کافی تلخی آ گئی ہے، جس میں امریکہ اور چین کے درمیان تجارت کے طریقہ کار، اس کے کچھ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ہانگ کانگ کی خصوصی درجے میں دخل کا الزام لگایا گیاہے۔ جبکہ چین نے الزامات سے انکار کیا ہے اور امریکہ پر بین الاقوامی قانون کے خلاف ورزی کی طرف اشارہ کیا۔
مزید پڑھیں:چین کے خلاف پورا بھارت سراپا احتجاج
امریکہ نے کورونا وائرس وبا کے پھیلنے کے بعد چین پر وبا کے پھیلنے کے تعلق سے معلومات چھپانے اور بین الاقوامی برادری کو وقت پر اس کی اطلاع دینے میں ناکام رہنے کا الزام لگا رہا ہے۔ چین نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔