ETV Bharat / international

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 9:00 AM IST

افغانستان کی مقامی میڈیا طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق طالبان عہدیدار ذبیح اللہ مجاہد کے نائب بلال کریمی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ طالبان فورسز کی گاڑی پر ہوا، جس میں ایک بچہ ہلاک اور طالبان کے ایک رکن سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

child killed in explosion in Afghanistan's Nangarhar
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق

مقامی میڈیا کے مطابق اتوار کی شام صوبہ ننگرہار میں ایک دھماکے میں ایک بچہ ہلاک اور ایک طالبان رکن سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق طالبان عہدیدار ذبیح اللہ مجاہد کے نائب بلال کریمی نے تصدیق کی کہ دھماکہ طالبان فورسز کی گاڑی پر ہوا۔

کریمی کے مطابق دھماکہ میں ننگرہار کے صوبائی دارالحکومت جلال آباد شہر کے PD5 میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں ایک بچہ ہلاک اور طالبان کے ایک رکن سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب طالبان نے افغانستان کے لوگوں کو اپنی جان و مال کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ مقامی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مشرقی علاقے میں شہر جلال آباد میں ہونے والے دو الگ الگ دھماکوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

Jalalabad Blast: طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد پہلی بار جلال آباد میں طالبان پر حملے

اس سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی دو روز قبل آئی ای ڈی دھماکہ ہوا تھا۔ مقامی نیوز ایجنسی طلوع نیوز کے مطابق کابل PD13 کے علاقے میں ہفتے کی صبح ہونے والے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے میں ایک یا دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

افغان طالبان نے اگست کے وسط میں سابق حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد 20 سال بعد اقتدار سنبھالا ہے اور انہوں نے ملک میں امن و سلامتی کی بحالی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.