شامی ٹیلیویژن کے مطابق 'دھماکہ جیل کے اللیلیہ علاقے کی بیرونی دیوار کے نزدیک ہوا'۔
اس دھماکے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ترکی نے بدھ کو ہی شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کی قیادت والی فوج اور اسلامک اسٹیٹ کے خلاف حملے کرکے آپریشن پیس اسپرنگ نامی اپنی فوجی مہم کا آغاز کیا ہے۔
ترکی کا کہنا ہے کہ 'وہ اپنی سرحد کے قریب محفوظ علاقے بنانے کے لئے یہ حملے کر رہا ہے۔'
ترکی کے اس فوجی مہم کی عرب لیگ، یورپی یونین کے اراکین سمیت مغربی ممالک نے بھی تنقید کی ہے۔