شہر کے اسسٹنٹ کمشنر عرب گل نے آج بتایا کہ بدھ کو تربیلا جھیل میں ہوئے اس حادثے میں چار بچوں سمیت آٹھ افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
غوطہ خوروں نے 15 لوگوں کو محفوظ نکال لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 50 سے 60 افراد سوار تھے ۔
شہر کے سبھی اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے ۔ تمام ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ حادثے کے فورا بعد مقامی غوطہ خوروں اور راحتی عملے کوجائےوقوعہ پر بھیجا گیا لیکن جائے وقوعہ تک سڑک نہیں جانے کی وجہ انہیں وہاں پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔
اس دوران پاکستانی فوج کی اسپیشل فورس کو راحتی کاروائیوں میں تیزی لانے کے لئے جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ایسا لگتا کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کے سوار ہونے کی وجہ سے یہ ڈوب گئی ۔ کشتی میں لوگوں کے علاوہ جانور اور سامان بھی تھا۔