صوبائی پولیس کے ترجمان اور سینئر کمشنر ایڈم ایرونڈی نے بتایا کہ ڈبل او ایگزیکٹیو کراؤکی اینڈ کلب میں آدھی رات کو دو گروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں، جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، اور پھر عمارت میں آگ لگنے تک ٹکراؤ جاری رہا۔
ایک پولیس افسر نے میٹرو ٹی وی کو بتایا’’جھڑپ کے بعد عمارت سے 18 دیگر لاشیں ملیں، جس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہو گئی‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تصاویر میں نائٹ کلب کے باہر کئی کاروں کو نذر آتش کیا گیا ہے۔
یو این آئی