بلوچ انسانی حقوق کونسل(بی ایچ آر سی)کے انفارمیشن سکریٹری قمربلوچ نے بلوچی عوام کی گمشدگی کے معاملے پر پاکستان کی تنقید کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایرن میں موجود بلوچ سماجی سیاسی کارکنوں کو انتہائی تشدد، عوامی سزائے موت اور دیگر غیر انسانی وحیشیانہ کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جہاں آیت اللہ کی حکومت اور پاکستانی فوج اپنی سربلندی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
انہوں کہا کہ ستم ظرفی یہ ہے کہ حکومت بلوچ عوام کے خلاف ہورہی دہشت گردانہ واقعات کا دعوی کرتے ہوئے کہتی ہے کہ یہ ثقافتی اور مذہبی اعتبار سے جائز ہے۔
قمر بلوچ نےکہا کہ پاکستان میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ ہزاروں بلوچوں کو گمشدہ اور عدالتی قتل کا نشانہ بنایا گیا۔