ETV Bharat / international

بیروت دھماکے: ہلاکتوں کی تعداد 135 ہوگئی - بندرگاہ

لبنان میں دارالحکومت بیروت کے بندرگاہی علاقے میں اسلحے کے گودام میں ہونے والے دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 135 ہوگئی جبکہ 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Beirut explosion death toll rises to 135
بیروت دھماکے: ہلاکتوں کی تعداد 135 ہوگئی
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 4:15 AM IST

بیروت کی بندرگاہ پر ہوئے خوفناک دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 135 تک پہنچ گئی ہے اور درجنوں زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے سبب اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں لبنان کی خطیب پارٹی کے سیکرٹری جنرل نذر نجارائن بھی شامل ہیں۔

بیروت کی بندرگاہ کےاطراف کے علاقوں میں ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے کیوں کہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہے جبکہ دھماکے کے بعد سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔

بیروت کے گورنر نے بندر گاہ پر ہونے والے دھماکوں کو ہیرو شیما جیسی تباہی قرار دیا ہے۔ لبنان کے وزیراعظم حسن دیاب نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے اس گودام میں ہوئے جہاں 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ رکھا ہوا تھا اور انھوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ 6 برس سے یہ مواد وہاں کیسے موجود تھا۔ وزیراعظم حسن دیاب نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

لبنان کے وزیر صحت حامد حسن نے کہا کہ دھماکے میں 135 ہلاکتوں کے علاوہ 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

جرمنی کے جیولوجیکل ادارے کے مطابق بیروت میں دھماکے سے 3.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جبکہ اس کی شدت سے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے کوئی ایٹمی دھماکہ کیا گیا ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.