ETV Bharat / international

'بھارت، بنگلہ دیش کو کورونا کی ویکسین جلد فراہم کرے گا' - بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ جلد تبادلہ خیال کیا جائے گا

بنگلہ دیش میں بھارت کے ہائی کمشنر وکرم درئی سوامی نے کہا ہے کہ بھارت 'پڑوسی پہل' کی پالیسی کی پیروی کرتے ہوئے یہ یقینی بنائے گا کہ بنگلہ دیش کو کووڈ 19 ویکسین جلد ملے۔

bangladesh to get covid 19 vaccine soon says indian high commissioner to bangladesh vikram duraiswamy
بنگلہ دیش کو کووڈ 19 کی ویکسین جلد ملے گی: درئی سوامی
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 7:54 PM IST

بنگلہ دیش میں بھارت کے ہائی کمشنر وکرم درئی سوامی نے کہا کہ بنگلہ دیش کو کووڈ 19 کی ویکسین جلد ملے گی۔

bangladesh to get covid 19 vaccine soon says indian high commissioner to bangladesh vikram duraiswamy
بنگلہ دیش میں بھارت کے ہائی کمشنر وکرم درئی سوامی

مسٹر درئی سوامی نے ڈھاکہ میں 19ویں بین الاقوامی فلمی میلے میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'ہر ایک کو یہ ویکسین لینے کا حق ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بنگلہ دیش کی حکومت کو یہ جلد ملے'۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یقین دلایا ہے کہ سبھی کو ویکسین کا فائدہ ملے گا اور اس معاملے میں بنگلہ دیش کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کابل: مسلح افراد کے حملہ میں دو خواتین جج ہلاک

انہوں نے بتایا کہ 'بنگلہ دیش کو جلد ہی یہ ویکسین مل جائے گی کیونکہ آپ جانتے ہو کہ آج بھارت میں تین لاکھ افراد کے لیے ایک ویکسینیشن مہم چلائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے بارے میں بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ جلد تبادلہ خیال کیا جائے گا'۔

انہوں نے بتایا کہ 'وقت طے ہے، لیکن میں آپ کی حکومت کو اس کے بارے میں بتاؤں گا، میڈیا کو نہیں'۔

انہوں نے بنگلہ دیش کو پہلی ترجیح دینے کی یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ’یہاں کی حکومت جیسے ہی اشارے دے گی کہ سب کچھ تیار ہے، ہم اسی کے مطابق کام کریں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.