بنگلہ دیش کی وزارت صحت کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نسیمہ سلطانہ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے سب سے زیادہ 2911 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 52 ہزار 445 ہوگئی۔
دریں اثناء مزید 37 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 709 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ہلاکت اب تک کی دوسری بڑی تعداد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 523 مزید مریضوں کی صحتیابی کے بعد ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 120 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 مارچ کو ملک میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے اب تک 3 لاکھ 33 ہزار 73 افراد کا ٹیسٹ لیا جا چکا ہے۔