ETV Bharat / international

بنگلہ دیش میں کورونا کے ڈھائی ہزار نئے معاملے، 35 کی موت - کورونا سے نجات

بنگلہ دیش میں جمعہ کو ڈھائی ہزار سے زیادہ لوگوں میں کورونا انفکیشن کی تصدیق ہوئی ہے اور 35 دیگر لوگوں کی اس وائرس کے سبب موت ہوگئی ہے۔

بنگلہ دیش میں کورونا کے ڈھائی ہزار نئے معاملے، 35  کی موت

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 8:16 PM IST

بنگلہ دیش کی وزارت صحت کی افسر پروفیسر نسیمہ سلطانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2548 نئے معاملوں کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 218658 ہوگئی اور تعداد اموات بڑھ کر 2836 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران 1768 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں جنہیں ملاکر اب تک 120976 لوگ کورونا سے نجات پانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

بنگلہ دیش میں اس وقت کورونا وبا سے اموات کی شرح 1.30 فیصد ہے اور مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 55.33 فیصد ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس نے پورے عالم میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جن میں اب تک 95لاکھ سے زائد افراد صحت یاب جبکہ 6لاکھ 37ہزار سے زائد افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا سے شفایابی کی شرح 63.45 فیصد

ہندوستان میں مہلک مرض کے سبب اب تک 13لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 30ہزار سے زائد افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.