ETV Bharat / international

انڈونیشیا کی جیل میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک - جکارتہ کے پولیس چیف فادل عمران

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں صبح ایک جیل میں آگ لگنے کی وجہ سے کم از کم 41 قیدی ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔

at least 41 killed in a fire incident in jakarta prison
انڈونیشیا کی جیل میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک
author img

By

Published : Sep 8, 2021, 12:10 PM IST

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے قریب شہر ٹینگرینگ میں واقع جیل میں آتشزدگی کا ہولناک واقعہ پیش آیا۔ جیل میں آگ لگنے سے 41 قیدی ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک متعلقہ افسر کا کہنا ہے کہ یہ آگ بدھ کو صبح سویرے لگی جب زیادہ تر قیدی سو رہے تھے۔

جکارتہ کے پولیس چیف فادل عمران نے جائے وقوعہ کے قریب نامہ نگاروں کو بتایا کہ آگ پر قابو پانے میں تقریبا دو گھنٹے لگ گئے اور جیل کے ارد گرد سینکڑوں پولیس اور فوجی تعینات کیے گئے تھے تاکہ قیدیوں کو فرار ہونے سے روکا جا سکے۔

عمران نے بتایا کہ کم از کم 41 قیدی جاں بحق اور 80 زخمی قیدیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے آٹھ شدید طور سے جھلس گئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ حکام ابھی تک وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں لیکن ابتدائی تحقیقات نے بلاک کے ایک سیل میں شارٹ سرکٹ کی نشاندہی کی ہے۔

وزارت انصاف میں شعبہ اصلاحات کی ترجمان ریکا اپریانٹی کے مطابق ٹینگرنگ جیل صرف 1225 قیدیوں کے لیے ہی ڈیزائن کی گئی تھی لیکن اس میں 2 ہزار سے زائد قیدی ہیں۔ بلاک سی، جہاں آگ لگی اس میں 122 قیدی تھے۔

انھوں نے بتایا کہ اس بلاک کی حفاظت پر مامور 15 جیل افسران محفوظ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.