ETV Bharat / international

آذربائیجان کو اسرائیلی ہتھیاروں کی فراہمی پر آرمینیا ناراض

اسرائیلی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کو اسرائیل کی طرف سے فراہم مسلح ڈرون کی وجہ سے خطے میں طاقت کا توازن قائم ہے۔ اس میں 'خودکش' ڈرون بھی شامل ہیں جو دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے میں کارگر ثابت ہوتے ہیں۔

fds
sfd
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 2:17 AM IST

ناگورنو - قرہباخ میں آرمینیا اور آذربائیجان کی افواج کے درمیان جاری لڑائی میں مزید شدت اور دونوں ملکوں کے بڑے شہروں پر گولہ باری نے شہریوں کو انتہائی خوفزدہ کر دیا ہے۔ جنگ میں اب تک 240 سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

متنازع خطے میں دونوں ملکوں کے درمیاں تازہ جھڑپیں 27 ستمبر کو شروع ہوئی تھیں اور پہلے روز کم ازکم 23 لوگ مارے گئے تھے۔

دوسری طرف اسرائیل کی طرف سے آذربائیجان کو ہتھیاروں کی فراہمی پر اسرائیل اور آرمینیا کے تعلقات میں تلخی آگئی ہے۔

اسرائیل ویسے بھی آذربائیجان کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، لیکن حالیہ تنازعے کے دوران اسرائیلی ہتھیاروں کی فراہمی نے آرمینیا کو ناراض کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کو اسرائیل کی طرف سے فراہم مسلح ڈرون کی وجہ سے خطے میں طاقت کا توازن قائم ہے۔ اس میں 'خودکش' ڈرون بھی شامل ہیں جو دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے میں کارگر ثابت ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ آذربائیجان نے اسرائیل کو اب تک تسلیم نہیں کیا۔ تاہم دونوں کے درمیان تجارتی و دفاعی تعلقات قائم ہیں۔ دوسری طرف آرمینیا کے 1992 سے ہی اسرائیل سے سفارتی تعلقات تھے۔ گذشتہ ماہ 17ستمبر کو تل ابیب میں آرمینیا کا سفارت خانہ بھی کھولا گیا تھا۔

ناگورنو-قرہباخ کا علاقہ 4 ہزار 400 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور 50 کلومیٹر آرمینیا کی سرحد سے جڑا ہے، آرمینیا نے مقامی عسکریت پسندوں کی مدد سے آذربائیجان کے علاقے پر خطے سے باہر سے حملہ کر کے قبضہ کرلیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.