ETV Bharat / international

جاپان نے آرامکو حملہ کو بڑا جرم قرار دیا - japan pm

اس سے قبل فرانس، امریکہ اور برطانیہ نے مشترکہ بیان میں ارامکو حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایران کو انتباہ دیا تھا۔

آرامکو حملہ قابل مذمت جُرم ہے: جاپان
author img

By

Published : Sep 25, 2019, 1:27 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 11:21 PM IST

جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے 14 ستمبر کو سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ہونے والے حملے کو قابل مذمت جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی نے عالمی معیشت کے نظام کو یرغمال بنا لیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے آبے نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ دانش مندانہ اقدامات کریں۔

تاہم جاپانی وزیراعظم نے اس فریق کی جانب اشارہ نہیں کیا جسے جاپان آرامکو حملے کا ذمہ دار سمجھتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ، سعودی عرب اور بڑی یورپی طاقتیں ایران پر اس حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرچکی ہیں۔

اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے بتایا کہ ان کا ملک آرامکو حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کرے گا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آرامکو تنصیبات پر میزائل حملوں کا منبع ایران ہے۔ سعودی وزیر نے کہا کہ وہ ایران کو جواب دینے کے لیے سفارتی محاذ پر کام کر رہے ہیں۔ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ایرانی رویے کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Intro:Body:

cv,lhft 

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 11:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.