نیپال کے مشرقی علاقے ادے پور میں کووڈ 19 کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس طرح نیپال میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 32 ہو گئی ہے۔
دھارن کے بی پی کوئرالہ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس میں ضلع کے 7 دیگر نمونوں کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے
متاثر ہونے والے 33 سالہ شخص نے کوشی پروونشیل ہاسپٹل براٹ نگر میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے شخص کا سواب ٹیسٹ لیا گیا ہے، جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
اب تک 14 کیسز ہونے کے سبب براٹ نگر کا ادے پور ہاٹ اسپاٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ نیپال میں اب تک 4 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔