ETV Bharat / international

نہ ہمارا جھنڈا رہا اور نہ صدر، کہہ کر خاتون افغان صحافی جذباتی ہو گئی

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 10:11 AM IST

پینٹاگون میں بریفنگ کے دوران ایک افغان خاتون صحافی اس وقت جذباتی ہو گئیں جب انہوں نے کہا کہ افغان خواتین کو توقع نہیں تھی کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر فرار ہو جائیں گے۔ اور افغان لوگ نہیں جانتے کہ ابھیں اب کیا کرنا ہے۔

an afghan journalist became emotional during a briefing at pentagon
ہمارا صدر کہاں ہے کہہ کر ایک افغان صحافی جذباتی ہوگئی

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے ایک خاتون افغان صحافی کو اس وقت تسلی کے الفاظ سنانے لگے جب وہ پینٹاگون میں پیر کی بریفنگ کے دوران افغان صحافی ناظرہ کریمی اپنا درد سناتے سناتے جذباتی ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے کابل میں داخل ہوتے ہی افغانستان کے صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر راہ فراف اختیار کرلیں گے جس کی کسی بھی افغان خاتون کو توقع نہیں تھی۔

پینٹاگون میں پیر کی بریفنگ کے دوران افغان صحافی ناظرہ کریمی نے کہا "ہر کوئی پریشان ہے ، خاص طور پر خواتین۔"

انھوں نے سوال کیا کہ "میرا صدر کہاں ہے؟ امریکہ کو جواب دینا چاہیے۔''

انھوں نے مزید سوالات کرتے ہوئے کہا کہ لیکن ہمارا جھنڈا اتار دیا گیا، ہمارے پاس کوئی صدر نہیں ہے، ہمارے پاس کچھ نہیں ہے، کیا آپ کے پاس کوئی جواب ہے؟ صدر غنی کہاں ہیں ، انہیں افغان عوام کو جواب دینا چاہیے۔

پینٹاگون کے ترجمان کربی نے کہا "مجھے پورے احترام کے ساتھ کہنے دو کہ میں سمجھتا ہوں اور ہم سب پریشانی اور خوف اور درد کو سمجھتے ہیں جو آپ محسوس کر رہی ہیں۔ یہ بالکل واضح ہے۔"

انہوں نے کہا "جو کچھ آپ پچھلے 48 ، 72 گھنٹوں میں دیکھ رہے ہیں وہ یہاں پینٹاگون میں ہر ایک کے لیے ذاتی ہے۔"

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی افغانستان میں اور خواتین اور لڑکیوں نے سیاسی ، معاشی ، سماجی طور پر جو ترقی کی ہے اس میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔

طالبان کے پورے ملک میں پھیلنے کے بعد سے افغانسان میں افراتفری کا ماحول ہے اور گزشتہ اتوار کو طالبان نے دارالحکومت کابل کو اپنے قبضے میں لیتے ہی پورے ملک کی باگ ڈور سنبال لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.