ETV Bharat / international

علی بابا گروپ نے 10 لاکھ ماسک امریکہ کو عطیہ کیا - china

اس عطیے کی پہلی کھیپ شنگھائی سے امریکہ بھیجتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ ' امریکہ میں رہنے والے ہمارے دوستوں کے لیے نیک خواہشات'۔

علی بابا گروپ کے بانی جیک ما نے 10 لاکھ ماسک امریکہ کو عطیہ کیا

author img

By

Published : Mar 16, 2020, 11:53 PM IST

چین کے عرب پتی اور معرف تاجر علی بابا گروپ کے بانی جیک ما نے بڑے پیمانے پر پھیلے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 10 لاکھ ماسک اور 5 لاکھ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹز امریکہ کو بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس عطیے کی پہلی کھیپ شنگھائی سے امریکہ بھیجتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ ' امریکہ میں رہنے والے ہمارے دوستوں کے لیے نیک خواہشات'۔

جیک ما کی تنظیم 'ما فاونڈیشن' نے اس سے قبل مذکورہ چیزیں روانہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اپنے ملک سے تجربہ حاصل کرنے کے بعد جلد اور درست تشخیص والی مناسب کٹز ہے، جو کہ وائرس کو پھیلنے کو روکنے میں بہت موثر ہے۔

فاونڈیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 'ہمیں امید ہے کہ ہمارے اس عطے سے امریکی باشندوں کو وبا سے نمٹنے میں مدد ملے گی'۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں بھی 'ما فاونڈیش' کی جانب سے 10 لاکھ ماسک جاپان بھی بھیجا گیا تھا اور ایران بھیجنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

نیویارک پوسٹ نے مزید لکھا ہے کہ 18 لاکھ ماسک اور 1 لاکھ ٹیسٹنگ کٹز دو سب سے زیادہ متاثر ممالک اٹلی اور اسپین سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں بھی بھیجے جائیں گے۔

خیال رہے کہ چین دنیا کا سب سے زیادہ ماسک سپلائی کرنے والا ملک ہے، لیکن ملک میں بڑے پیمانے پر کھپت کے سبب جنوری سے دنیا کے دیگر ممالک میں اس کی سپلائی میں کمی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فی الحال دنیا بھر میں ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ کم از کم ساڑھے 6 ہزار افراد وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.