ETV Bharat / international

افغانستان: طلوع نیوز رپورٹر کو طالبان نے پیٹا، ہلاک نہیں کیا - طلوع نیوز کے رپورٹر زیار یاد خان

طلوع نیوز کے رپورٹر زیار خان یاد نے خود اپنی ہلاکت کی میڈیا رپورٹس کی تردید کی۔ طالبان کے ساتھ جھگڑے کے بعد ان کی ہلاکت کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ جس پر زیار خان یاد نے ٹوئٹر کے ذریعہ کہا کہ میری ہلاکت کی خبر جھوٹی ہے لیکن انھوں نے یہ واضح کیا کہ کابل کے نیوسٹی میں طالبان نے انہیں بندوق کی نوک پر زدوکوب کیا۔

afghanistans tolo news reporter
طلوع نیوز کے رپورٹر زیار یاد خان
author img

By

Published : Aug 26, 2021, 12:46 PM IST

Updated : Aug 26, 2021, 2:05 PM IST

افغانستان کے طلوع نیوز کے رپورٹر زیار خان یاد نے طالبان کے ہاتھوں ان کی ہلاکت کی میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے۔ وہ جس نیوز چینل میں کام کر رہے ہیں اسی نے خان کی موت کی خبر دی تھی۔

میڈیا ادارے کا کہنا تھا کہ زیار خان یاد کابل میں بے روزگاری اور غربت پر رپورٹنگ کر رہے تھے کہ اس دوران وہ طالبان کا نشانہ بن گئے۔ اس کے کیمرہ مین کو بھی بری طرح مارا پیٹا گیا۔

اس کے بعد زیار خان یاد کے قتل کے حوالے سے طلوع نیوز نے بھی ٹویٹ کیا۔ لیکن یہ خبر اس وقت جھوٹی ثابت ہوگئی جب صحافی زیار خان یاد نے خود ٹویٹ کرکے اس کی تردید کی اور کہا کہ وہ زندہ ہیں۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ رپورٹ جھوٹی ہے لیکن یہ واضح کیا کہ انہیں کابل کے نیو سٹی میں طالبان نے بندوق کی نوک پر زدوکوب کیا۔ کیمرے، تکنیکی سامان اور میرا ذاتی موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔ کچھ لوگوں نے میری موت کی خبر پھیلائی جو کہ جھوٹی ہے۔

متاثرہ صحافی نے کہا کہ مجھے ابھی تک یہ نہيں معلوم ہوسکا ہے کہ طالبان نے ایسا سلوک کیوں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ طالبان کے لیڈروں کے سامنے اٹھایا گیا ہے۔ تاہم، قصورواروں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے، جو کہ اظہار رائے کی آزادی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ دریں اثناء متعدد صحافیوں نے طالبان کے اس عمل کی مذمت کی ہے۔

طلوع نیوز افغانستان کا پہلا آزاد نیوز چینل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تقریباً 1500 امریکی شہری اب بھی افغانستان میں موجود: امریکی وزیر خارجہ

اردوغان نے مسلمانوں سے ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی

افغانستان سے محفوظ انخلا ہماری ترجیح: جی 7 رہنما

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 16 جولائی کو افغانستان میں پُلٹزر انعام یافتہ بھارتی فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کے قتل کی خبریں آئی تھیں۔ صدیقی نے حالیہ برسوں میں جنوبی ایشیا سے متعدد یادگار تصاویر کی وجہ سے کافی معروف ہوگئے تھے۔

طالبان 15 اگست کو افغان دارالحکومت میں داخل ہوکر فتح کا اعلان کیا۔ افغان صدر اشرف غنی طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک سے فرار ہو گئے اور مبینہ طور پر وہ متحدہ عرب امارات میں ہیں۔

Last Updated : Aug 26, 2021, 2:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.