افغانستان کے بدغیس صوبے کے ضلع کادس میں سلامتی فورسز نے پیر کو اپنی مہم میں کم از کم 18 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
ڈپٹی صوبائی پولس کے سربراہ آقا الکوضے نے منگل کو بتایا کہ فوجیوں کی مہم ابھی بھی جاری ہے، بارہ جنگجو اس مہم کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔
افسرنے بتایا ہے کہ کئی گاؤں سے باغیوں کو بھگانے کے لئے جنگی طیاروں کا سہارا لیا جارہا ہے۔
پورے ملک میں پیر کو سلامتی فورسز کی مہم میں کم از کم 36 طالبان ہلاک ہوگئے۔ اس سلسلے میں طالبان نے رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔