افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ صوبہ تخار میں ہفتے کے روز عسکریت پسندوں نے فوج کے گشتی دستے پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں ایک سکیورٹی افسر ہلاک جبکہ 6 دیگر زخمی ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ فوج کے فضائی حملے میں ایک طالبان کمانڈر سمیت 9 شدت پسندوں کے مارے جانے کے بعد طالبان کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی ہے۔