پولیس نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔
یہ حملہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کے منگل کی رات افغانستان کےغیر اعلانیہ دورے کے بعد ہوئی ہے۔ مسٹر پومپیو نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات اور ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں سکیورٹی کی صورتحال سمیت مختلف امور پر گفتگو کی تھی۔
صوبے کے ترجمان عبدل اے ولی زادہ نے کہا،’طالبان نے ہیرات صوبےکے گولران سینٹر پر حملہ کیا جس میں 8فوجی مارے گئے اور ضلع پولیس سربراہ سمیت 16 دیگر زخمی ہو گئے۔ دونوں جانب سے بدھ کی صبح تک گولی باری ہوتی رہی۔ طالبان جنگجو آخرمیں بھاگ کھڑے ہوئے‘۔
حالانکہ ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ اس دوران کتنے دہشت گرد مارے گئے۔ طالبان نے اس تعلق سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
اس درمیان بدھ کو طالبان کے حملے میں امریکی قیادت والی ناٹو کے دو فوجی مارے گئےتھے۔ ترجمان نے حملے کی تصدیق تو کی ہے لیکن تفصیلات نہیں دی ہیں۔