صوبائی پولیس نے بدھ کو بتایا کہ سعید کرم ضلع کے نزدیکی علاقے میں منگل کی رات پولیس کی گاڑی طالبانی عسکریت پسندوں کے ذریعہ رکھے گئے بم کی زد میں آگئی۔
دھماکے میں ضلع کے پولیس سربراہ محمد ہمایوں اور ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی۔
پولیس افسر نے بتایا کہ بم دھماکے کی زد میں آئی گاڑی پہاڑی علاقے میں ایک پولیس چوکی پر ہوئے طالبانی حملے کا جواب دینے کے لئے پہنچنے والے پولیس دستے کا حصہ تھی۔
اس حملے میں تین پولیس افسر مارے گئے۔ افسر نے کہا کہ لڑائی میں طالبان شدت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک کے دارالحکومت کابل سے 100 کلومیٹر جنوب میں واقع اس صوبے میں لمبے وقت سے لڑائی اور بم حملے ہوتے رہے ہیں۔