ETV Bharat / international

افغانستان میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 8:57 PM IST

افغانستان نے اپنے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے آج سے کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کردیا ہے اور اس مہم کا آغاز افغانستان کے صدارتی محل سے کیا گیا ہے۔

afghanistan begins covid 19 vaccinations at presidential palace
افغانستان میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

افغانستان میں کورونا کے ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس ماہ کے شروع میں بھارت نے ٹیکہ کاری مہم کے لیے افغانستان کو آسٹرا زینیکا ویکسین کی 5،00،000 خوراکیں فراہم کیں تھیں۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی اور دیگر معززین کی موجودگی میں آج کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز ہوا۔ ابتدائی طور پر کورونا ویکسین کی پہلی خوراک سیکیورٹی فورسز، صحت سے متعلق کارکنان اور صحافیوں کو دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں 18 طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ

'طالبان پر امن مذاکرات کے لیے عالمی برادری دباؤ ڈالے'

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ویکسینیشن مہم کے دوسرے دور کے اختتام تک ملک کی 40 فیصد آبادی کو کورونا کا ٹیکہ لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

واضح رہے کہ جنگ سے متاثر ملک میں 55،646 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 2،435 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بھارت کے شہر پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کو بھی منظوری دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.