ETV Bharat / international

طالبان کے حملے میں 26 پولیس اہلکار ہلاک

author img

By

Published : Jun 29, 2019, 9:50 PM IST

کم از کم 26 پولیس اہلکار اس وقت ہلاک ہوگئے جب طالبان باغیوں نے شمالی افغانستان کے صوبے بغلان میں ایک پولیس چوکی پر حملہ کر دیا۔

تصویر اے پی

ہفتے کے روز ایک مقامی اہلکار نے یہ اطلاع دی۔
بغلان ریاستی کونسل کے ایک رکن فیروزالدین اعمق نے روسی خبررساں ایجنسی اسپوتنک سے کہا کہ گذشتہ رات طالبان نے ایک شمالی ضلع میں ایک پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا ۔اس حملے میں ان کے ایک کمانڈر صلاح الدین کوہگاڈے سمیت 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جن کی اسپتال میں حالت نازک ہے۔
اعمق کے مطابق بغلان کےشمالی ضلع میں افغان حکو مت کی موجودگی محدود ہے۔ نصف ضلع کو طالبان اور نصف کو مقامی نیم فوجی دستہ کنٹرول کرتا ہے۔
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہواجب طالبان اور امریکہ کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی امن مذکرات ساتویں مرحلے میں داخل ہونے کو ہیں۔

Intro:Body:

News

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.