ETV Bharat / international

Afghan Ambassador Met New DG of ICCR: افغان سفیر نے افغان طلبا کی مدد کرنے کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کیا - افغان طلبا کی مدد کے لیے بھارت کا شکریہ

بھارت میں افغانستان کے سفیر فرید ماموندزی نے انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشنز کے نئے ڈائریکٹر جنرل کمار تہین سے ملاقات کی۔ Afghanistan's Ambassador Farid Mamundzay Met New DG of ICCR Kumar Tuhin۔ اس دوران انہوں نے بھارت میں تعلیم حاصل کررہے افغان طلبا کی مدد کرنے کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کیا۔ Afghan Ambassador Thanked India For Supporting Afghan Students

افغان سفیر نے افغان طلبا کی مدد کرنے کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کیا

author img

By

Published : Dec 25, 2021, 12:58 PM IST

بھارت میں افغانستان کے سفیر فرید ماموندزی نے بھارت میں افغان طلبا کی مدد کے لیے انتھک کوشش کرنے کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ Afghan Ambassador Thanked India For Supporting Afghan Students افغانی سفیر فرید ماموندزی نے انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشنز کے نئے ڈائریکٹر جنرل کمار تہین سے ملاقات کے دوران بھارت کا شکریہ ادا کیا۔ Afghanistan's Ambassador Farid Mamundzay Met New DG of ICCR

افغانستان کے سفیر فرید ماموندزی کا ٹوئیٹ

فرید ماموندزی نے یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ آئندہ مہینوں میں افغانستان میں پھنسے پریشان حال طلباء اپنی اپنی یونیورسٹیاں جا پائیں گے۔

ٹوئیٹ کرتے ہوئے مامونذری نے کہا کہ انہوں نے انڈین کونسل آف کچلرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) کے نئے ڈائریکٹر جنرل کمار تہین سے ملاقات کی اور ان سے بھارت میں تعلیم حاصل کررہے افغانی طلباء کو درپیش چیلنجوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ امید ہے کہ افغانستان میں پھنسے طلبا آنے والے مہینے میں اپنی متعلقہ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرپائیں گے۔ Afghan students in India.

مامونذری نے ایک اور ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان مشکل حالات کے باوجود بھارت نے تعلیمی سیشن 2021۔22 کے لیے 450 افغان طلباء کو اسکالرشپ دیئے ہیں۔ انہوں نے اس کے لیے آئی سی سی آر کے اسٹاف اور خاص طور پر آئی سی سی آر کے سابق ڈائریکٹر جنرل دنیش کمار پٹنائک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ 'بھارت میں تعلیم حاصل کر رہے ہمارے افغان طلبا کی مدد کے لیے انتھک کوشش کرنے کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں'۔

انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشنز (ICCR) کے تخمینے کے مطابق بھارت میں 2 ہزار 164 افغان طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک ہزار 722 افغان طلبا یہاں بذات خود موجود ہیں اور بھارت میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جب کہ 442 طلبا بھارت کے باہر رہ کر آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ان میں سے زیادہ تر افغانستان میں ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں دو دہائیوں تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد امریکی فوج کے مکمل انخلا سےدو ہفتے قبل 15 اگست کو طالبان نے افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ جس کے بعد سے ہندوستان بھر کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم افغان طلباء کو ایک غیر یقینی مستقبل کا سامنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.