شمالی علاقے کے فوج کے ترجمان حنیف رزئی نے اتوار کو بتایا کہ ہوائی حملے سنیچر کو تب کیے گئے جب زری ضلع کے بلانی گاؤں میں طالبان کا ایک گروپ اکٹھا ہوا تھا۔ یہ فضائی حملہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا تھا جس میں چودہ عسکریت پسند جائے واقع پر ہی مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران کوئی بھی سلامتی اہلکار یا شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ طالبان نے اس واقعہ پر ابھی تک کسی طرح کا رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ بلخ صوبہ کی راجدھانی مزار شریف سمیت صوبہ کے کچھ حصوں میں طالبان کا قبضہ ہے۔