ETV Bharat / international

افغان لڑکی نے دو طالبان شدت پسندوں کو ہلاک کیا

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 8:40 AM IST

افغانستان کی 14 سالہ لڑکی قمر گل نے اے کے 47 سے طالبان کے دو شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ،انہوں نے اس کے والدین کو ہلاک کیاتھا۔

افغان لڑکی نے دو طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا

ایک افغان لڑکی نے دو طالبان شدت پسندوں کو گولی مار کر ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا جب انہوں نے اس کے والدین کو حکومت کی حمایت کرنے پر ہلاک کیا تھا۔

گلف نیوز کی خبر کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ ہفتے اس وقت پیش آیا جب طالبان عسکریت پسندوں نے وسطی صوبے غور کے ایک گاؤں میں قمر گل کے گھر پر حملہ کیا۔

مقامی پولیس سربراہ حبیب الرحمٰن ملک زادہ نے میڈیا کو بتایا کہ ' طالبان قمر گل کے والد کی تلاش کر رہے تھے۔اس کے والد ایک سرکاری حامی تھے، یہی وجہ ہے کہ طالبان اس کے گھر گئے اور اسے گھسیٹتے ہوئے گھر سے نکالا۔'

یہ بھی پڑھیں

آج دن بھر کی اہم خبریں ایک نظر میں

ملک زادہ نے بتایا کہ' طالبان شدت پسندوں نے اس کے والد اور والدہ کو ان کے گھر کے باہر ہلاک کردیا۔'

انہوں نے کہا کہ' قمر گل جو گھر کے اندر تھی ، نے ان کے گھر میں رکھی ہوئی اے کے 47 بندوق لے کر پہلے دو طالبان کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔'

بعد میں متعدد دیگر طلبان اس کے گھر پر حملہ کرنے آئے تھے، لیکن چند گاوٓں والوں اور حکومت کے حامیوں نے انہیں وہاں سے بھگا دیا۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں طالبان نے کابل کے ساتھ امن مذاکرات پر راضی ہونے کے باوجود سکیورٹی فورسز پر حملے تیز کردیئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.