ETV Bharat / international

طالبان کے نگراں وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان متوقع

اکتوبرکے آخر میں طالبان نے پاکستان میں افغان سفارت خانے کا نیا عبوری سربراہ مقرر کیا۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں طالبان کی قیادت والی نئی حکومت کو انسانی بحران پر قابو پانے میں مدد کے لیے 280 ملین ڈالر کی انسانی امداد دینے کا وعدہ کیا۔

afghan foreign minister to visit Pakistan

author img

By

Published : Nov 8, 2021, 1:59 PM IST

طالبان کے مقرر کردہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ اطلاع افغان وزارت خارجہ کے ذرائع نے دی۔

انہوں نے کہا کہ متقی کو پاکستان کی جانب سے دعوت دی گئی ہے جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے، البتہ دورے کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

اکتوبرکے آخر میں طالبان نے پاکستان میں افغان سفارت خانے کا نیا عبوری سربراہ مقرر کیا۔ اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں طالبان کی قیادت والی نئی حکومت کو انسانی بحران پر قابو پانے میں مدد کے لیے 280 ملین ڈالر کی انسانی امداد دینے کا وعدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان لائبریرین خواتین کے لیے لائبریری کی بحالی کی منتظر

پاکستان نے طالبان حکومت سے تعاون، افغانستان کے ساتھ پروازیں دوبارہ شروع کرنے اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کا عہد کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسی سال ستمبر میں طالبان نے صدارتی محل پر اپنا پرچم بلند کیا اور نئی حکومت کے کام کے آغاز کا اعلان کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.