بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آج سابق فوجی افسر عبد المجید کو پھانسی دی گئی ہے، انہیں عدالت نے ملک کے پہلے صدر شیخ مجیب الرحمان کے قتل کا مجرم قرار دیا تھا۔
جیلوں کے ڈی آئی جی نے کہا 'سابق آرمی افسر عبد المجید کو ڈھاکہ سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی ہے'۔پولیس کی جانب سے 7 اپریل کو ماجد کو گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے موجودہ صدر عبد الحمید کو رحم کی درخواست بھی کی تھی، لیکن درخواست رد کر دی گئی۔
بنگلہ دیش کے بانی اور پہلے صدر شیخ مجیب الرحمان کے قتل کے 12 مجرمین میں سے 5 مجرمین کو انتظامیہ نے پھانسی دے دی ہے۔واضح رہے کہ شیخ مجیب الرحمان موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے والد تھے۔ شیخ مجیب الرحمان کے قتل کے وقت مجرمین کے کنبے کے کچھ باقی افراد کو بھی قتل کر دیا تھا۔
شیخ مجیب الرحمان کو بنگلہ دیش کے بابائے قوم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، انہوں نے ہی بنگلہ دیش کو پاکستان سے آزادی دلائی تھی۔ شیخ مجیب الرحمان بنگلہ دیش کے پہلے صدر تھے، اس کے بعد وہ وزیر اعظم بھی بنے اور ان کا دبدبہ بنگلہ دیش میں کافی دیر تک رہا اور آخر 24 جنوری 1975 کو ان کا قتل کر دیا گیا۔