چین کے سنٹرل ٹیلی ویژن نے یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ اتوار کی صبح 06:30 بجے شییان شہر کے رہائشی کمپلیکس میں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ راحتی ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے 144 افراد کو باہر نکالا ہے۔
تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس میں سے37 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
یو این آئی