ETV Bharat / international

حج ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 936 لوگ گرفتار

وازارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ ماہ وارننگ دیدی گئی تھی کہ پرمٹ کے بغیر مشاعر مقدسہ جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جو لوگ دوبارہ خلاف ورزی کریں گے ان پر جرمانہ ڈبل ہوگا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 9:37 PM IST

حج کے دوران بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 936 لوگوں کی گرفتاری کی سعودی حکام نے تصدیق کی ہے۔ یہ اقدام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ایسے تمام لوگوں کے خلاف فوراً کارروائی کی اور بتایا گیا ہے کہ ان پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

وازارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ ماہ وارننگ دیدی گئی تھی کہ پرمٹ کے بغیر مشاعر مقدسہ جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جو لوگ دوبارہ خلاف ورزی کریں گے ان پر جرمانہ ڈبل ہوگا۔

حج مقامات میں داخلے پر یہ پابندی جس کا نفاذ گزشہ مہینے کیا گیا تھا جو 12 ذی الحج تک جاری رہے گی۔

سعودی عرب میں رواں برس کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس مرتبہ صرف 10 ہزار عازمین کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جن میں بھارت کے عازمیں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فیصد ہے اور 30 فیصد سعودی شہری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.