افغانستان کے شمال مغربی صوبہ ہیرات میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہیرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
گورنر ہیرات وحید قتالی کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکہ پولیس چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا جس میں مارے جانے 7 افراد عام شہری ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس گھروں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ ابھی تک کسی نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
قطر کی راجدھانی دوحہ میں افغان سرکار اور اور طالبان نمائندوں کے درمیان جاری امن مزاکات کے باجوود شوش زدہ ملک میں پرتشدد جھڑپیں اور بم دھماکوں کے واقعات جاری ہیں۔
(یو این آئی)
افغانستان: ہیرات میں کار بم دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 60 زخمی - car bomb blast at Herat
امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردئے ہیں۔