ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا کے 706 نئے کیسز، 9 اموات - پاکستان میں کورونا سے موت

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وباء سے 1239 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 19 ہزار 174 ہو گئی ہے ۔

پاکستان میں کورونا
پاکستان میں کورونا
author img

By

Published : Oct 28, 2021, 8:02 PM IST

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 706 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے مزید 9 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12 لاکھ 71 ہزار 027 ہو گئی ہے۔ اس وبا کے انفیکشن سے مزید 9 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 28,414 ہو گئی ہے، جبکہ 1408 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وباء سے 1239 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 19 ہزار 174 ہو گئی ہے ۔

صوبہ جنوبی سندھ 4 لاکھ 68 ہزار 776 کیسز کے ساتھ وباء سے سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے ، اس کے بعد صوبہ مشرقی پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار 653 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.