ETV Bharat / international

کورونا وائرس: بر وقت آکسیجن نہ ملنے پر 6 افراد ہلاک

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 3:35 PM IST

پشاور میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال (کے ٹی ایچ) میں بر وقت آکسیجن نہ ملنے پر کورونا وائرس سے 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے

6 COVID-19 patients in Peshawar die as oxygen cylinders fail to reach hospital on time
کورونا وائرس: بر وقت آکسیجن نہ ملنے پر 6 افراد ہلاک

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال (کے ٹی ایچ) میں بر وقت آکسیجن نہ ملنے پر کورونا وائرس سے 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اس حوالے سے ہستپال کے ترجمان فرہاد خان نے بتایا کہ' بروقت آکسیجن نہ ملنے کے سبب 6 افرادا س وبا سے ہلاک ہوئے ہیں ان ہلاک شدگان میں سے5 کی ہلاکت کورونا وارڈ میں ہوئی ہے جبکہ ایک کی آئی سی یو میں۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ گذشتہ رات یہ واقعہ پیش آیا، جس میں ایک کمپنی کی جانب سے کسی وجوہات کے باعث آکسیجن سلنڈر کی فراہمی بروقت نہیں کی گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبرٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ بستر مختص کیے گئے ہیں اور ہمارے پاس 106 کورونا کے بستر موجود ہیں جبکہ ان پر موجود ہر مریض تقریباً آکسیجن پر ہے، جس کی وجہ سے ہماری طلب زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ایک، دو ماہ سے ہمارے آکسیجن فراہم کرنے والے مرکزی ٹینک کو 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار لیٹر کردیا گیا تھا، اس کے علاوہ ہمارے پاس 100 کے قریب آکسیجن سلنڈر اسٹینڈ موجود تھے۔تاہم انہوں نے بتایا کہ یہ جو آکسیجن کی فراہمی ہے یہ ایک کمپنی کی طرف سے ہورہی ہے جبکہ موجودہ سیزن میں طلب بہت زیادہ ہے تاہم کمپنی کی جانب سے کوشش کی جاتی ہے کہ بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے لیکن گذشتہ شب کسی وجوہات کے باعث وقت پر فراہمی نہیں ہوسکی اور اس وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ہمارے پاس موجود 100 سلنڈر سے ہم نے فوری طور پر کووڈ وارڈ و دیگر میں آئی سی یو کو فراہم کیں، جس کی وجہ سے اموات بہت کم ہوئیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آکسیجن کی فراہمی تاخیر کی وجوہات سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے بھی واقعے سے متعلق سے ٹوئٹ کیں۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ گذشتہ شب خیبرٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی فراہمی کی کمی کا واقعہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں:

فرانس: مخالف سکیورٹی قانون احتجاج کے دوران 60 سے زائد زیرِ حراست

انہوں نے کہا کہ میں نے بورڈ آف گورنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر انکوائری کرے اور 48 گھنٹوں میں کارروائی کی جائے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیببرپختونخوا نے بھی واقعے کا نوٹس لیا جس کے بعد بورڈ آف گورنرز نے خیبرٹیچنگ ہسپتال واقعے پر ایمرجنسی اجلاس طلب کرلیا۔ بی او جی کی جانب سے سینٹرل آکسیجن سسٹم کا دورہ کیا گیا اور تمام تفصیلات اکھٹا کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.