ETV Bharat / international

افغانستان میں 23 سے 27 اکتوبر کے مابین 58 شہری ہلاک - 58 civilians killed in Afghanistan

افغانستان میں طلوع نیوز کے سروے میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 4 دنوں کے دوران عسکریت پسندوں کے حملے میں 30 بچے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

سدف
سدف
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 5:11 PM IST

افغانستان میں گذشتہ 23 سے 27 اکتوبر کے مابین ہونے والے دھماکوں اور ہتھیاروں کے حملے میں چار ریاستوں کے اندر 58 شہریوں کے ہلاک جبکہ 143 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

افغانستان کے نیوز چینل 'طلوع نیوز' کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سبھی ہلاکتیں کابل، غزنی، کھوسٹ اور زابل جیسی چار ریاستوں میں ہوئی ہیں۔

ایک حملہ سنیچر کو کابل کے ٹیوٹورنگ سنٹر کے نزدیک ہوا تھا، جس میں 30 سے زائد شہری ہلاک، جبکہ 77 زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر طلبا تھے۔

ایک حملہ منگل کو کھوسٹ ریاست میں ہوا تھا، جس میں 7 حملہ آور تین دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑیاں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ اس کے سبب دھماکہ ہوا اور اس میں 5 شہری ہلاک اور 33 زخمی ہوئے تھے۔

اسی روز کابل میں بھی دھماکہ ہوا تھا، جس میں 5 شہری ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ زابل صوبے میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دو دھماکوں میں 8 شہری ہلاک ہوئے تھے۔ وہیں جمعہ کو غزنی صوبے میں ہونے والے دھماکے میں 10 شہری ہلاک ہوئے تھے۔

طلوع نیوز کے سروے میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 4 دنوں کے دوران عسکریت پسندوں کے حملے میں 30 بچے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.