ETV Bharat / international

ملیشیا میں کورونا کے 5594 نئے کیسز

ملیشیا میں کووڈ-19 کے باعث اب تک 30110 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

Coronavirus
Coronavirus
author img

By

Published : Nov 24, 2021, 10:56 AM IST

ملیشیا میں منگل کی نصف شب تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5594 نئے کیس درج کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2597080 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق، یہاں رجسٹرڈ نئے کیسز میں سے 5570 مقامی انفیکشن کے ہیں۔ ملیشیا میں اس دوران کووڈ-19 کی وجہ سے مزید 47 افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 30110 ہوگئی۔ اس دوران تقریباً 4 ہزار 908 افراد کو صحت یابی کے بعد مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا جس کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 24 لاکھ 98 ہزار 345 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: لوگوں پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثرات

ملیشیا میں اس وقت کورونا کے 68625 ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے 532 انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں جب کہ 266 کو سانس لینے میں مدد کی ضرورت ہے۔ منگل تک 135631 لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہے۔ ملک میں تقریباً 78.6 فیصد لوگوں کو پہلی بار ویکسین لگائی گئی ہے، جن میں سے 76.6 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.