روسی اکیڈمی آف سائنسز ( آر اے ایس ) کے جیو فیزیکل سروے کے مطابق كامچاٹکا کےضلع اوليتورسكي میں آئے زلزلے کے جھٹکوں کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.9 تھی ۔
آر اے ایس کے ایک ترجمان نے کہا’’ شمالی كامچاٹکا علاقے میں جمعرات کی درمیانی شب کو زلزلے کے کئی جھٹکے آئے ۔
زلزلے کے جھٹکے ضلع اوليتورسكي میں بھی محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کی زیادہ سے زیادہ شدت 5.9 جبکہ کم از کم شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے ‘‘
زلزلے سے کسی بھی طرح کے نقصانات کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔