ETV Bharat / international

ایران میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 49 لوگوں کی موت

author img

By

Published : Mar 8, 2020, 8:04 PM IST

وزارت صحت کے ترجمان کیانش جہانپور نے مقامی ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

ایران میں کرونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 49 لوگوں کی موت

ایران میں خطرناک وائرس کی زد میں آنے سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 لوگوں کی موت ہوگئی۔

وزارت صحت کے ترجمان کیانش جہانپور نے مقامی ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وائرس سے ایران میں کم سے کم 194 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس درمیان کورونا وائرس کے بڑھتے وبا کی وجہ سے ایوی ایشن کمپنی ایران ائر نے یورپ کی سبھی پروازوں کو معطل کردیا ہے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ یورپ کی سبھی پروازیں اگلی اطلاع تک عبوری طور سے معطل کردی گئی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس انفیکشن سے متاثر 743 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کل معاملوں کی تعداد بڑھ کر 6566 ہوگئی ہے۔

ایران میں 19 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.