ETV Bharat / international

افغانستان میں آئل ٹینکر دھماکے میں چار افراد ہلاک، 10 زخمی - اردو نیوز

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کی شب ایک آئل ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 10 دیگر جھلس گئے۔ اس حادثے کے بعد پانچ افراد لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔

4 killed,10 injured in oil tanker blast in afghanistan
افغانستان میں آئل ٹینکر دھماکے میں چار افراد ہلاک، 10 زخمی
author img

By

Published : May 2, 2021, 2:17 PM IST

طلوع ٹیلی ویژن کے مطابق کابل کو شمالی صوبوں سے ملانے والی قومی سڑک پر ایک ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے کے دوران دارالحکومت کے اندر آنے کیلئے تقریباً 50 آئل ٹینکر کھڑے تھے۔

آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کے متعدد اہلکاروں کا لگایا گیا ہے۔ اس حادثے میں چار افراد ہلاک اور 10 دیگر جل گئے تھے۔ پانچ افراد لاپتہ ہیں۔

خدشہ ہے کہ عسکریت پسندوں نے ٹینکر میں بم نصب کیا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ایک ٹینکر ڈرائیور نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں:

افغانستان: خودکش بم دھماکے میں 30 افراد ہلاک

دھماکے کے بعد بجلی کے تاروں کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے دارالحکومت کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.