مصری حکام کے مطابق جنوبی مصر میں جمعہ کے روز دو ٹرینوں میں تصادم ہوگیا، جس کی وجہ سے تقریباً 32 افراد ہلاک اور 66 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو جنوبی صوبہ سوہاج کے قریبی چار اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
یہ حادثہ ایک ٹرین میں ہنگامی بریک لگنے کے بعد پیش آیا۔ آگے چل رہی ٹرین میں ہنگامی بریک لگنے کے بعد پیچھے آ رہی ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثہ نہر کے قریب ہوا ہے اور کئی بوگیاں الٹ گئی ہیں۔
مصر کے ریلوے حکام نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کسی نے مسافر ٹرین کا ہنگامی بریک لگا دیا۔ ‘یہ ٹرین شہر اسکندریہ کی طرف جارہی تھی‘ اور چلتے چلتے اچانک رک گئی۔ اس کے بعد پیچھے آنے والی دوسری ٹرین پوری رفتار سے پہلی ٹرین سے ٹکرا گئی۔
تصادم کے سبب پیچھے سے آنے والی ٹرین کے اگلے ڈبے اور پہلی ٹرین کے پچھلے ڈبے بری طرح تباہ ہوگئے۔