ETV Bharat / international

جاپان: موسلا دھار بارش کے سبب 28500 افراد محفوظ مقامات پر منتقل - Risk of flooding and landslides

جاپان کے شیزواؤکا صوبہ میں مسلسل شدید بارش کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

جاپان: موسلا دھار بارش کے سبب 28500 افراد محفوظ مقامات پر منتقل

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 1:27 PM IST

جاپان کے شیزواؤکا صوبہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر 28 ہزار 500 سے زیادہ افراد کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جمعرات کو این ایچ کے براڈکاسٹر نے یہ اطلاع دی۔

خبروں کے مطابق منامیزو شہر سے لگ بھگ 7 ہزار 900 افراد اور شموڈا شہر سے تقریباً 20 ہزار 700 افراد کو ان کے علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔ دونوں شہر جزیرہ نما ایزو پر واقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Baghdad Blast: بغداد میں بم دھماکہ، متعدد افراد زخمی

واضح رہے کہ جاپان کے شیزوکا، واکایاما اور کاگوشیما صوبوں کے شہروں میں شدید بارش ہورہی ہے اور اندیشہ ہے کہ جمعرات کو یہاں کی حالت مزید ابتر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مسلسل اور شدید بارش کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.