ETV Bharat / international

انڈونیشیا میں سڑک حادثہ، 22 افراد ہلاک - ابھی تک حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے

انڈونیشیا میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 22 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں طلبا اور اساتذہ بھی شامل ہیں۔

22 killed in road accident in indonesia
انڈونیشیا میں سڑک حادثہ، 22 افراد ہلاک
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 10:19 AM IST

انڈونیشیا میں طلبا اور اساتذہ پر مشتمل ایک بس 20 میٹر گہری کھائی میں گر گئی، جس میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں پیش آیا۔ ’جکارتہ گلوب‘ اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

اخبار کے مطابق یہ حادثہ سبانگ شہر میں پیش آیا۔ حادثے کے وقت بس میں 58 افراد سوار تھے اور تیسیمالیہ شہر میں زیارت کے لیے جارہے تھے۔

مقامی ایمرجنسی سروسز کے مطابق، ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ابھی تک حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.