ETV Bharat / international

پاکستان: کورونا متاثرین کی تعداد 20 ہزارسے تجاوز

author img

By

Published : May 4, 2020, 2:49 PM IST

پاکستان میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کی روک تھا م کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کے باوجود مسلسل چھٹے ہفتے بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ جاری ہے اور متاثرین کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔جبکہ457 افراد اس وبا سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

پاکستان: کورونا متاثرین کی تعداد 20 ہزارسے تجاوز
پاکستان: کورونا متاثرین کی تعداد 20 ہزارسے تجاوز

وزارت صحت کی جانب سے اتوار دیر شام جاری اعداد و شمار کے مطابق مشرقی صوبہ پنجاب میں کورونا کے 7 ہزار 494 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

جنوبی صوبہ سندھ میں 7 ہزار465، شمال مغرب خیبر پختونخوا میں 3 ہزار129، جنوب مغرب بلوچستان میں 1 ہزار 172 اور دارالحکومت اسلام آباد میں 393 کیسز شامل ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وائرس سے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 981 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔اب تک 2لاکھ 3ہزار 25 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں 5 ہزار 114 افراد کو شفایاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اتوار کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں رعایت کے سلسلے میں فیصلہ 9 مئی کے بعد تمام صوبوں کے ساتھ اتفاق رائے سے لیا جائے گا۔

مسٹر عمر نے کہاکہ' اس طرح سے فیصلے لئے جائیں گے کہ وہ ہماری طبی خدمات کے نظام کو مفلوج نہ کریں اور لوگوں کو ذریعہ معاش فراہم کرنے کے لئے پابندیوں کو آہستہ آہستہ کم کیا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.