ترکی پولیس نے استنبول میں انتہا پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے مشتبہ افراد کے خلاف چلائی گئی ایک مہم میں تقریباً 18 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔
سرکاری ٹی آر ٹی براڈ کاسٹر کے مطابق استنبول پولس محکمے کی انسداد دہشت گردی یونٹ کی ٹیموں نے اسلامک اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کو پکڑنے کےلئے سنیچر کو شہر میں 20 ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔
چھاپوں کے دوران کئی تنظیمی دستاویز اور ڈیجیٹل مواد ضبط کیا گیا ہے۔