اٹلی میں دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر دوحہ سے بنگلہ دیش کے شہریوں کو لے کر آئے دو طیاروں سے 175 مسافروں کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
مقامی ہیلتھ افسر الیسیو ڈی اماٹو نے بتایا کہ دار الحکومت روم کے فیومیسینو ایئرپورٹ پر بدھ کے روز 135 بنگلہ دیش کے شہریوں کو اترنے سے منع کر دیا گیا۔ محض ایک حاملہ خاتون کے سوا تمام مسافروں کو واپس دوحہ بھیج دیا گیا ہے۔ اسے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جبکہ باقی مسافروں کا ایئرپورٹ پر ٹیسٹ کیا گیا۔
روم میں بنگلہ دیشی کمیونٹی میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب اٹلی میں بنگلہ دیش سے آنے والی پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں میلان کے مالپینسہ ایئر پورٹ پر قطر کے ایئرویز کی پرواز سے 40 بنگلہ دیش کے مسافروں کو بدھ کے روز اترنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔