ترکی پولیس نے شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس)کے کم ازکم 17 مشتبہ کو گرفتار کیاہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق پولیس نے ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول میں ایک ساتھ 18 مقامات پر مہم چلائی۔
اس دوران آئی ایس کے 17 مشتبہ کو گرفتار کیا گیا۔ ان پر آئی ایس کے شدت پسندوں کے رابطہ میں ہونے کا الزام ہے۔
آئی ایس کے دو دیگر مشتبہ کی تلاش کے لیے انسداد دہشت گردی دستے کی کارروائی جاری ہے۔
آئی ایس کے شدت پسندوں پر ترکی میں 2015 سے کئی دھماکہ کرنے کا الزام ہے جس میں تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔