افغانستان کے ننگرہار صوبے میں سلامتی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں طالبان کے کم از کم 16 جنگجو مارے گئے اور دیگر چھ زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بدھ کے روز بتایا 'پاکستان کی سرحد سے متصل ننگرہار صوبے میں مارے گئے 16 جنگجوؤں میں پانچ پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ جھڑپ میں جنگجوؤں کی دو گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں'
اس دوران افغانستان کے ایک سکیورٹی افسر کی بھی موت ہو گئی اور تین زخمی ہو گئے۔ طالبان نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
گذشتہ روز بھی افغانستان کے شمالی صوبہ فاریاب میں افغان فوج کے ایک فضائی حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
شارلی ابدو پر حملے کے پانچ برس بعد مقدمہ شروع
اس فوجی کارروائی کے دوران افغان فوج نے دو ٹینک تباہ کردیئے، جنہیں طالبانی جنگجو بڑے حملوں میں استعمال کیا کرتے تھے۔