ETV Bharat / international

پاکستان: سڑک حادثے میں 15 افراد ہلاک، 35 زخمی

author img

By

Published : May 4, 2021, 7:31 PM IST

ڈرائیور نے بس کو ایک کار سے ٹکر ہونے سے بچانے کی کوشش کی لیکن اس دوران اس سے بس بےقابو ہوگئی اور کھائی میں گر گئی۔

road accident in Pakistan
road accident in Pakistan

پاکستان کے صوبے پنجاب میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 35 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ یہ حادثہ ضلع اٹک میں حسن ابدال شاہراہ پر پیش آیا۔

معلومات کے مطابق بس لاہور سے خیبر پختونخواہ کے مردان جارہی تھی۔ حسن ابدال شاہراہ پر بس کے ڈرائیور نے ایک کار سے ٹکر کو بچانے میں اس نے اپنی گاڑی سے کنٹرول کھو دیا اور مسافروں سے بھری بس گڑھے میں گر گئی۔ خبر ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔

پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم 15 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 35 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ کو متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.