افغانستان کے جنوب مغربی صوبے نیمروز میں فضائیہ کے حملے میں کم از کم 15 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
گورنر کے ترجمان بہرام حق مل نے یہ اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں: کیپیٹل ہل حملہ، حزب اللہ کے رہنما کا رد عمل
انہوں نے بتایا کہ خاص رود ضلع کے منجارا علاقے میں افغان فورسیز کے فضائی حملے میں ایک ہی کنبہ کے تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
وزارت دفاع نے اب تک اس پر کسی طرح کی رائے زنی نہیں کی ہے۔
یو این آئی