ETV Bharat / international

چین میں کورونا کی دوبارہ دستک، 130 نئے کیسز - urdu news

چین میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس نے دستک دے دی ہے جس کر بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 130 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔

چین میں کورونا کی دوبارہ دستک، 130 نئے کیسز

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 1:08 PM IST

عالمی وبا کووڈ ۔19 کا مرکز بنے چین میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس نے دستک دے دی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 130 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہفتے کے روز بتایا کہ کورونا کے 130 نئے معاملات میں سے 115 کیسز مقامی منتقلی کے ہیں۔ جبکہ باقی 15 معاملات بیرونی ہیں۔ کمیشن نے اپنی یومیہ جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا ہے کہ 'صوبہ ہیبی میں 90، ہیلونگ جیانگ میں 23 اور بیجنگ میں کورونا کے دو نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔ حالانکہ اس دوران کورونا سے کسی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا سے اب تک 97،448 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وبا کے پھیلنے سے ملک میں 4796 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.