ETV Bharat / international

چین میں كووڈ -19 کے 12 نئے کیسز - چین

نیشنل ہیلتھ کمیشن نے روزانہ رپورٹ میں کہا کہ ایک کیس صوبہ ہیلونگجیانگ میں گھریلو منتقلی کا ہے۔ کمیشن کے مطابق جمعہ کو کسی کی بھی موت کی اطلاع نہیں ہے۔ تین نئے مشتبہ کیسز آئے ہیں جن میں سے دو بیرون ملک سے آئے لوگوں کے ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Apr 25, 2020, 12:59 PM IST

چین کے ہیلتھ افسروں نے ہفتہ کے روز کہا کہ کووڈ 19 کے ملک میں 12 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے، جن میں سے 11 بیرون ملک سے آئے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن نے روزانہ رپورٹ میں کہا کہ ایک کیس صوبہ ہیلونگجیانگ میں گھریلو منتقلی کا ہے۔ کمیشن کے مطابق جمعہ کو کسی کی بھی موت کی اطلاع نہیں ہے۔ تین نئے مشتبہ کیسز آئے ہیں جن میں سے دو بیرون ملک سے آئے لوگوں کے ہیں۔

کمیشن کے مطابق جمعہ کو 89 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ نازک حالت والے کیسز میں بھی آٹھ کی کمی آئی اور یہ تعداد 49 ہو گئی ہے۔

جمعہ تک مجموعی 1629 بیرون ملک سے آئے افراد کے کیسز درج کئے گئے۔کمیشن نے کہا کہ 909 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے اور 720 زیر علاج ہیں جن میں سے 25 کی حالت نازک ہے۔ بیرون ملک سے آئے کیسز میں کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔

کمیشن نے کہا کہ جمعہ تک ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 82816 تک پہنچ گئی۔ ان میں 838 مریض شامل ہیں جو ابھی زیر ِ علاج ہیں اور 77346 افراد صحت یا ب ہوئے ہیں۔ اب تک 4632 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہیں۔ ملک میں 14 غیر ملکیوں سمیت 17 افراد پر وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ اس کے علاوہ جمعہ کو بغیر علامات والے 29 افراد میں انفیکشن کی تصدیق کی گئی جن میں سے چار غیر ملکی ہیں۔

اس کے علاوہ 24 افراد جن میں سے 10 غیر ملکی ہیں، کو طبی جانچ کے بعد چھٹی دے دی گئی۔کمیشن نے کہا کہ بیرون ملک سے آئے بغیر علامات والے 150 کیسز سمیت 983 مشتبہ کیسز اب بھی طبی نگرانی میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.